Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوپال نے سعودی قونصل خانے کو چکمہ دیدیا

قاہرہ..... ممبئی میں ایک سیاحتی کمپنی کے مالک نے ہندوستان میں سعودی قونصل خانے کے اہلکاروں کو گھریلو ملازمائیں فراہم کرنے کے سبز باغ دکھا کر 98 ہزار500ریال اینٹھ لئے۔ جلد ہی اسکی دھوکہ دہی منکشف ہوگئی۔ممبئی پولیس نے دھوکہ دینے والے ہندوستانی کو گرفتار کرلیا۔ ٹائمز آف انڈیا نے اپنی ویب سائٹ پر اس واقعہ کی اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سیاحتی کمپنی کے مالک نے جھوٹے وعدے کئے تھے۔ قونصل خانے کے اہلکاروں کی شکایت پر ہندوستانی پولیس نے دھوکہ دینے والے گوپال کو اسکی خفیہ پناہ گاہ سے تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔
 

شیئر: