Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کے متضاد فیصلے

منامہ ....بحرینی وزیر خارجہ خالد بن احمد نے کہا ہے کہ قطر متضاد فیصلے کررہا ہے۔ ایک طرف تو وہ اپنے شہریوں کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے ارض مقدس جانے سے روک رہا ہے اور دوسری جانب ایران میں اپنا سفیر بحال کررہا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا کہ قطر نے اپنے شہریو ںکو حج پر جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ا ور دوسری طرف اسلام اور اسکے پیرو کارو ں کی مدد کے جھوٹے دعوے کرنے والوں کے یہاں اپنا سفیر بحال کردیا۔ فیصلوں میں تضاد اسی کو کہتے ہیں۔
 

شیئر: