Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان المبارک میں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری

’تمام امیگریشن ہالز کو تربیت یافتہ عملے اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر دیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
رمضان المبارک کے دوران مدینہ منورہ پہنچنے والے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے امیگریشن حکام نے رمضان المبارک کے دوران آنے والے زائرین کی پروازوں کا استقبال کر رہے ہیں اور ان کے داخلے کے عمل کو آسانی اور سہولت کے ساتھ مکمل کر رہے ہیں۔
محکمہ پاسپورٹ زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’تمام امیگریشن ہالز کو تربیت یافتہ عملے اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر دیا ہے‘۔
 ’مزید برآں زائرین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ آمد سے لے کر روانگی تک تمام قوانین اور ہدایات کی پابندی کریں‘۔
 

شیئر: