نصیرالدین شاہ کی نئی فلم کا ٹریلر جاری
بالی وڈ کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ کی نئی فلم” دی ہنگری“ کا ٹریلر جاری کردیاگیاہے۔ نصیرالدین شاہ کےساتھ اداکارہ ٹیسکا چوپڑہ بھی نظرآئیں گی۔ فلم کی کہانی ایک بیوہ کی ہے جو اپنے بیٹے کے قتل کے انتقام کیلئے شادی کرتی ہے۔ یہ کہانی معروف مصنف ولیم شیکسپیئر کے لکھے گئے افسانے سے ماخوذہے جس میں طاقت اور محبت کے درمیان پیدا ہونےوالے تشدد کو پیش کیا گیاہے۔فلم کی ہدایتکاری اور تحریر بورنیلا چیٹرجی نے دی ہے۔بالی وڈ کی یہ نئی فلم ٹورنٹو میں منعقد ہونےوالے ایک بین الاقوامی فلم فیسٹول میں پیش کی جائےگی۔