سیول.... کیا سوئٹزرلینڈ کی بنی پنیر سپر فوڈ کہلا سکتی ہے؟سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ ایسی پنیر کھانے سے عمر طویل ہوگی۔ اس پنیر کو خمیر دینے کیلئے جو پاﺅڈراستعمال ہوتا ہے اس میں ا یسا بیکٹریا موجود ہے جو انسانی جسم کیلئے مفید ہے۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں اس سلسلے میں جو تحقیق کی گئی ہے اس کے مطابق اس پنیر سے سوزش کم ہوتی ہے جبکہ انسان کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتاہے۔اگرچہ ہم میں سے بہت سے لوگ پنیر نہیں کھاتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس سے مٹاپا ہوگا لیکن اس قسم کی پنیر کھانے کے نتیجے میں انسان کی عمر میں اضافہ ہوسکتا ہے اور چہرے پر عمر کے بڑھنے کے اثرات بھی کم نظرآتے ہیں۔ یہ بیکٹریا ایسے جراثیم کو جنم دیتا ہے جو انسان کو زیادہ عرصہ زندہ رہنے میں مدد دیتے ہیں۔