مال بردار بحری جہاز ڈوبنے سے بچ گیا
نارتھ ٹلانٹک۔۔۔۔۔نارتھ اٹلانٹک میں مال بردار جہاز شدید طوفان کے دوران الٹنے سے بال بال بچ گیا۔ بیلجیئم سے تعلق رکھنے والا یہ کارگوجہاز 2992کنٹینر لیکر جارہا تھا۔ اس واقعہ کی پوری فلم بناکر سوشل میڈیا پر ڈالی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عملے کے ارکان خوفناک لہروں کے دوران بھی عرشے کو سختی سے پکڑے کھڑے ہیں۔اس وقت لہریں 70فٹ تک بلند تھیں۔ جہاز 1998ء میں بنایا گیا تھا اور انتہائی مضبوط تھا جو ابتک پوری دنیا میں کارگو لیکر جاتا ہے۔ وڈیو میں صاف نظر آرہا ہے کہ پانی جہاز کے اوپر سے گزر کر دوسری طرف جارہا ہے۔سمندری طوفان میں اکثر و بیشتر جہازوں کو خطرات لاحق رہتے ہیں لیکن یہ جہاز اس طرح بنائے جاتے ہیں کہ ان طوفانوں کا مقابلہ کرسکیں۔