مسلسل 700راؤنڈ کے بعد گن پگھل گئی
واشنگٹن۔۔۔۔واشنگٹن میں ایک سابق میرین فوجی نے اپنی گن سے مسلسل 700راؤنڈ کئے اس دوران اس کی بندوق کی نالی میں آگ لگ گئی اور وہ پگھل گئی۔ اس کے ساتھیوں نے تصویر اتار کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔سابق میرین ویسٹ کوسٹ میں نشانہ بازی کی مشق کررہا تھا۔ اس کی ایم 249مشین گن سے فائرنگ جاری تھی ابھی صرف 700راؤنڈ ہی چلائے تھے کہ اسکی نال نے آگ پکڑلی۔ فوجی کا کہنا ہے کہ گن کو استعمال کئے ہوئے ابھی صرف 6سیکنڈ ہوئے تھے۔ افغانستان کی پوری جنگ میں یہی ہتھیار امریکی فوج استعمال کرتی رہی ہے۔ اس کے علاوہ اسے کوسووو اور بوسنیا کی جنگوں میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔ پاکستان کی اسپیشل سروسز گروپ ،افغانستان ، بنگلہ دیش ، عراق ، لبنان، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور ہنگری کی فوج بھی یہی گنیں استعمال کرتی ہیں۔