Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں مرکزی صنعتی پولیس فورس کی طرز پر پولیس یونٹ قائم ہو گی

لکھنؤ-----اترپردیش کی یوگی حکومت روزگار کیلئے نئے نئے متبادل کو کھنگال رہی ہے۔ اسی کڑی میں اب ریاست میں بھی مرکزی صنعتی پولیس فورس (CISF) کے طرز پر ایک پولیس یونٹ کے قیام کی تیاری تیز کر دی گئی ہے ۔ریاست کی صنعتی ترقی کے وزیر مملکت سریش رانا نے کہا کہ ان کی حکومت ریاست میں نئی صنعت کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کو ترقی دینے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کاروباریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے نئی حکمت عملی اختیار کریگی۔ یہ تھانے صنعتی تھانوں کے نام سے جانے جائیں گے۔دراصل حکومت کا مقصد اترپردیش میں نئی صنعتیں قائم کرنا ہیں جس سے ملک میں ترقی کی رفتار تیز ہو سکے اور ساتھ ہی بے روزگاروں کو زیادہ سے زیادہ روزگار مل سکے ۔وزیر صنعت نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے صنعتوں کا فروغ ہوگا۔

شیئر: