لاس اینجلس: یونائیٹڈ مانچسٹر کے مینجر مورن ہو نے لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو رئیل میڈرڈ کلب سے اپنے کلب میں لانے کی کسی بھی کوشش کی تردید کی ہے۔ اگرچہ وہ اپنی ٹیم کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں اور وہ پہلے ہی اپنے اسکواڈ میں دو اہم کھلاڑیوں کو شامل کرچکے ہیں لیکن پرتگال سے تعلق رکھنے والے مینجر نے رئیل میڈرڈ سے رونالڈو کو خریدنے کا امکان مسترد کردیا۔ انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں ایسے کھلاڑی کو خریدنے کے مشن پر غور کرکے اپنا وقت ضائع نہیں کرسکتا جنہیں کسی بھی قیمت پر کلب میں لانا مشکل ہے۔