Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرت کے نام پر قتل سے چھٹکارا پانا ہوگا ،صبا قمر

اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کو روکنے کیلئے ہمیں ملکر کام کرنا ہو گا۔ یہ ایک لعنت ہے، اس سے چھٹکارا حاصل کرنا ہو گا ۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران صبا قمر نے کہا کہ میں پہلے ڈرامہ” باغی“ کے کردار کیلئے سنجیدہ نہیں تھی لیکن ہدایتکار کے کہنے پر قندیل بلوچ کا کردار اداکیا اور میری امید سے بڑھ کر لوگ اسے پسند کر رہے ہیں۔ یہ ڈرامہ بالکل قندیل بلوچ کی زندگی کے قریب تر ہو کر بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قندیل بلوچ کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا افسوس ہمیشہ رہے گا۔ کاش اس کا بھائی انتہائی قدم اٹھانے سے قبل کچھ سوچ کر فیصلہ کرتا تو آج حالات قدرے مختلف ہوتے ۔ انہوںنے کہا کہ اسکرین پر میں نے اپنی بہترین فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے اور میری کوشش ہے کہ میرے چاہنے والوں کو میرا کام پسند آئے ۔ 
 
 
 
 
 

شیئر: