Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذیابیطس کا پتہ دینے والی پہلی ایپ

لندن ..... ذیابیطس کے مرض کا پتہ لگانے والی دنیا کی پہلی ایپلی کیشن تیار کرلی گئی ہے جو خون کا ایک قطرہ نکالے بغیر گلوکوز کی سطح چیک کرسکے گی۔ اسکے علاوہ یہ بھی بتا سکے گی کہ سوڈا پینے کے بعد انسا ن کی شوگر کی سطح کتنی ہے۔ اسے تیار کرنے والوں کاکہناہے کہ یہ ایپلی کیشن اینڈرائڈ اور آئی او ایس میں اس سال کے آخر تک دستیاب ہوگی۔ لوگ یہ بھی چیک کرسکیں گے کہ آیا وہ ذیابیطس کا شکار ہیں یا نہیں۔ یہ بھی معلوم کرسکیں گے کہ اسے استعما ل کرنے والے کے خون کی روانی کتنی ہے۔ یہ ایپ لوگوں کو اس بات کی بھی خبر دے گی کہ ان کے دل کی حالت کیا ہے اور خون میں آکسیجن کی مقدار کتنی ہے۔ ایپلی کیشن مفت ڈاﺅن لوڈ ہوسکے گی۔ دنیا بھر میں 1980ءمیں ذیابیطس کے مرض میں مبتلا لوگوں کی تعداد 108ملین تھی جو 2014ءمیں بڑھ کر 422ملین ہوگئی ہے۔

شیئر: