Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممتا پر فرقہ واریت کا الزام

کولکتہ۔۔۔۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعے دسہرہ اور محرم کے موقع پر ریاست میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے مورتی وسرجن کے پروگرام میں تبدیلی کئے جانے پر ریاست میں سیاست شروع ہوگئی ہے۔ بی جے پی نے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت میں اپیل کریگی اور ساتھ ہی یہ الزام عائد کیا کہ ممتا بنر جی ریاست میں ہندواور مسلمانوںکو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ ممتا بنر جی نے دسہرہ اور محرم کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے ۔ ممتا بنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس سال دسہرہ اور محرم ایک ہی دن ہورہا ہے اس لئے مورتی وسرجن یکم اکتوبر کے بجائے 2،3اور 4اکتوبر کو ہونگے۔

شیئر: