Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تداول آل شیئر انڈیکس میں اضافہ ، سرمایہ کاروں کو 15ارب ریال کا فائدہ

انشورنس سیکٹر میں امانہ انشورنس کو فوقیت ، کیپٹل گڈز میں البابطین کی تنزلی

جدہ (غیاث الدین)گزشتہ ہفتے تداول آل شیئرانڈیکس میں 115پوائنٹس کا مدوجزر دیکھا گیا اور جمعرات 24اگست کو مارکیٹ بند ہونے پر پرائس انڈیکس 66.32پوائنٹس اضافے کے بعد 7245.66پوائنٹس پر بند ہوا ۔ قیمتیں بڑھنے سے سرمایہ کاروں کو 15ارب ریال کا فائدہ ہوا ۔ انشورنس سیکٹر میں امانہ انشورنس کو فوقیت حاصل رہی جس کی قیمت 13.85فیصد اضافے کے بعد 26.55ریال پر بند ہوئی ۔ اسی سیکٹر میں منفی زون پر جانیوالی کمپنیوں میں عریبین شیلڈ ٹاپ پر رہی جس کی پرائس 9.26فیصد کمی کے بعد 42.63ریال تک گر گئی ۔ کیپیٹل گڈز سیکٹر میں البابطین کو سب سے زیادہ دھچکا لگا جس کی قیمت 5.62فیصد انحطاط کے بعد 27.36ریال پر بند ہوئی جبکہ اسی سیکٹر میں مڈل ایسٹ اسپیشلائزڈ کیبلز کی قیمت 5.88فیصد فروغ کے بعد 8.46 ریال پر بند ہوئی ۔ بینکنگ سیکٹر میں سب سے زیادہ فوقیت الراجحی بینک کو ملی جس کی قیمت 4.47فیصد فروغ کے بعد 66.36ریال تک پہنچ گئی ۔ اسی سیکٹر میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری الانماء بینک میں کی گئی جس کی مالیت 1.7ارب ریال تھی، اس کی قیمت 2.99فیصد اضافے کے بعد 16.90ریال پر بند ہوئی ۔ جدوا رائٹ نے ایک فیصد ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا جس کی قیمت 0.32فیصد گرنے کے بعد 12.54ریال پر بند ہوئی ۔

شیئر: