Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرلائسنس یافتہ سیاحتی ریزورٹس کے خلاف مہم کا آغاز

مہم کا مقصد سیاحوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی ہے۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت سیاحت نے مملکت کے تمام علاقوں میں غیرلائسنس یافتہ سیاحتی ریزورٹس،اپارٹمنٹس اور رہائشی یونٹس کے خلاف تفتیشی مہم کا آغاز کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت کی جانب سے مقامی اور غیرملکی سیاحوں کو مقررہ سہولتوں کی فراہمی بنانے کے لیے’مہمان ہماری ترجیح‘ کے عنوان سے مہم کا آغاز کیا جس کا مقصد سیاحوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی ہے۔
وزارت سیاحت نے رہائشی اپارٹمنٹس اور ریزورٹس کے ضوابط جاری کیے ہیں جن پرعمل کرنا لازمی ہے۔ وہ ادارے جہاں مقررہ سہولتیں فراہم نہیں کی جاتی انہیں لائسنس جاری نہیں کیا جاتا۔
سیاحتی شعبے کو مستحکام بنانے کے لیے وزارت کی جانب سے ریزورٹس اور ہوٹلز کی انتظامیہ کو یکم جنوری 2025 تک مہلت دی گئی تھی کہ وہ اس دوران ضوابط پرعمل کرتے ہوئے مقررہ سہولتیں فراہم کریں تاکہ انہیں لائسنس جاری کیا جاسکے۔
وزارت کا کہنا تھا مہلت ختم ہونے کے بعد مملکت کے تمام ریجنز میں تفتیشی ٹیمیں ہوٹلوں اور اپارٹمنٹس کا دورہ کریں گی تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ وہاں ضوابط کے مطابق سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں یا نہیں۔
ایسے ہوٹلز یا ریزورٹس جنہیں لائسنس جاری نہیں کیا انہیں اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ مقامی یا بین الاقوامی بکنگ پلیٹ فارمز پر اپنے اداروں کو لسٹ نہ کریں۔
بغیرلائسنس کے بکنگ پلیٹ فارمز پر اداروں کو لسٹ کرنا خلاف قانون ہے جس پر 10 لاکھ ریال تک جرمانہ مقرر ہے۔
علاوہ ازیں اس ہوٹل یا ریزورٹ کو سیل بھی کیا جا سکتا ہے تاہم خلاف ورزی کی نوعیت دیکھتے ہوئے متعلقہ افسر سزا کا تعین کرنے کا مجاز ہوگا۔

شیئر: