واشنگٹن ....امریکہ کے 3شہروں میں جون میں اوبر سروس متعارف کرائی گئی تھی۔ تب سے اب تک اوبر کے ڈرائیو ر50ملین ڈالر کی ٹپ وصول کرچکے ہیںجس سے اس سروس کی مقبولیت کا پتہ چلتا ہے۔ اوبر جلد ہی اپنی سروس دور دراز کے شہروں تک شروع کریگی۔ کمپنی کا کہناہے کہ جولائی میں پورے امریکہ میں یہ سروس شروع کی گئی تھی جبکہ ڈرائیوروں کو ٹپ بھی ایپلی کیشن کے ذریعے دی جاتی ہے جس کے ذریعے یہ پتہ کرنا آسان ہوگیا کہ ان ڈرائیورو ں نے کتنی اضافی آمدنی حاصل کی۔ صرف پچھلے ماہ مسافروں نے انہیں 250ملین کی ٹپ دی تھی۔ اوبر کے امریکہ اور کینیڈا کے منیجر کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ لوگ اوبر میں سفر سے خوش ہیں۔ ہر سفر کے بعد ڈرائیور مسافر کے اخلاق اور رویئے کو دیکھتے ہوئے 5اسٹار میں سے کوئی اسٹار دیتا ہے جبکہ گاہک چند منٹ بعد ہی اسے ٹپ دیا کرتا ہے اسلئے ڈرائیور کو اسکا پتہ نہیں ہوتا کہ آیا اسے کوئی اضافی رقم ملے گی یا نہیں۔ کمپنی کا کہناہے کہ جو بھی ٹپ ملتی ہے وہ فوری ڈرائیور کے اکاﺅنٹ میں ڈالدی جاتی ہے۔ امریکہ بھر میں 24گھنٹے چلنے والی اس اوبر سروس سے 30دن سے کم عرصے میں 2لاکھ مسافروں نے سروس سے استفادہ کیا۔