Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوہے کی سلاخ بچے کے کندھے میں گھس گئی

گریٹر نوئیڈا .... حادثے طرح طرح کے ہوتے ہیں۔ یہ سبھی جانتے ہیں مگر آئے دن یہ بھی ہوتا ہے کہ ایسے حادثے سامنے آتے ہیں جن کا پہلے سے کوئی گمان بھی نہیں ہوتا۔ ایسا ہی کچھ یہاں ایک اسکول کے طالبعلم للت کمار کے ساتھ پیش آیا جو اپنے اسکول کی عمارت کے قریب یونہی کھڑا تھا کہ اچانک اوپر سے عمارت کا ایک ٹکڑا ملبے کی شکل میں نیچے گرا اور ملبے سے ایک سلاخ اسکے کندھے میں عمودی طور پر داخل ہوگئی۔ ملبہ گرنے اور بچے کے زخمی ہونے پر شور سن کر لوگ موقع پر پہنچے تو لڑکا بے ہوش تھا اور ملبہ اسکے اوپر تھا اور اسکے چاروں جانب خون ہی خون تھا۔ اسے لوگوں نے فوری طور پر اسپتال پہنچایاجہاں پیچیدہ سرجری کے بعد سلاخ نکال لی گئی اور اب بچہ تیزی سے صحتیاب ہورہا ہے۔للت کے گھر والوں نے لوگوں سے مدد کی اپیل کی ہے تاکہ وہ آپریشن پر آنے والے تقریباً5ہزار پونڈ ادا کرسکیں۔ لڑکے کے والد 33سالہ دھرم کمار پال مزدور ہیں اور اتنا کچھ ہوجانے کے باوجود وہ خوش ہیں کہ انکا بیٹا اتنے بڑے حادثے سے دوچار ہوا مگر اسکا دل ، دماغ اور اسکی آنکھیں سب محفوظ رہے۔ اگر سلاخ ذرا سی بھی فرق سے گری ہوتی تو شاید بچے کا زندہ رہنا مشکل ہوتا۔ للت کا علاج گریٹر نوئیڈا کے کیلاش اسپتال میں ہوا ہے۔ اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر بریجیندر کمار کا کہنا ہے کہ لوگ جب اس بچے کو اسپتال لائے تو تو اسکی حالت غیر ہوچکی تھی اسلئے ڈاکٹروں نے کسی تاخیر کے بغیر فوری طور پر آپریشن کا فیصلہ کیا جو کامیا ب رہا۔

شیئر: