بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے فلم ”ویر دی ویڈنگ“ میںاپنے بیٹے تیمور علی خان کے مختصر کردار کی خبروں کی تردید کردی اور انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور نے بیٹے کی خاطر فلمی مصروفیات کم کردی تھیں تاہم اب بڑے وقفے کے بعد ایک بار پھر فلم ”ویر دی ویڈنگ“ کے ذریعے فلم نگری میں واپس آرہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کرینہ ننھے تیمور کو اپنے ساتھ ہی رکھتی ہیں۔کرینہ کے ترجمان کے مطابق تیمور کی فلم میں مختصر کردار کی خبریں من گھڑت ہیں اور عمر کے اس حصے میں تیمور کیمرے کے سامنے نہیں بلکہ والدین کے ہاتھوں میں اچھا لگتا ہے۔