بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے حال ہی میں اپنے نئے ”انٹیرئیر ڈیزائننگ“ اسٹور کا افتتاح کیا جس میں کرینہ کپور کے سوا فلم انڈسٹری کے تقریباً تمام ستاروں نے شرکت کی۔ہندوستانی میڈیا کے مطابق کرینہ کپورکے تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ شاہ رخ خان کے ساتھ 6 سال قبل فلم ”را ون“ کے سیٹ پر ہونے والی لڑائی ہے جسے کرینہ آج تک بھلا نہیں سکیں۔ ”را ون“ کے سیٹ پر کرینہ کپور اور شاہ رخ خان کے درمیان کسی معاملے پر بحث ہوگئی تھی جس نے جھگڑے کی شکل اختیار کرلی تھی جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کرینہ اسی جھگڑے کے بعد سے شاہ رخ خان کے ساتھ کسی پراجیکٹ میں نظر نہیں آئیں اور نہ ہی انہوں نے گوری خان کے اسٹور کی تقریب میں شرکت کی لہٰذا کرینہ کی عدم شرکت کے باعث کہا جارہا ہے کہ انہوں نے تقریب میں شریک نہ ہوکر شاہ رخ خان کی بے عزتی کی ہے۔