جہیز کیلئے قتل، شوہر کو 10سال قید
پرتاپ گڑھ۔۔۔۔اترپردیش میں پرتاپ گڑھ کے ضلع ایڈیشنل سیشن جج سویس پرکاش سریواستوکی عدالت نے جہیز کیلئے قتل کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے شوہر پر الزام ثابت ہونے پر 10سال قید و جرمانے کی سزا سنائی۔ استغاثہ کے بموجب تھانہ فتن پور میں لڑکی کے باپ نے شکایت درج کرائی کہ اس کی بیٹی ریما کی شادی اجے کمار کے ساتھ ہوئی تھی ۔ شوہر اسے جہیز نہ لانے پر طعنے دیا کرتا اور زدوکوب کیا کرتا تھا اس کا مطالبہ بھاری رقم کا تھا جسے پورا نہ ہونے پر بیٹی پر مٹی کا تیل ڈال کر جلا دیا۔