Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں سعودیوں کے لیے مزید تین لاکھ ملازمتیں‘

مملکت میں خواتین کو بھی ٹرین ڈرائیور کے طورپر مقرر کیا جاتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز ڈاکٹر رمیح الرمیح کا کہنا ہے ’وزارت، ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں سعودی شہریوں کے لیے مزید تین لاکھ اسامیاں فراہم کرے گی۔ گزشتہ چار برسوں میں اہلکاروں کی تعداد میں 100 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق ریاض میں گلوبل لیبر مارکیٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سعودی مرد ملازمین کا تناسب 47 جبکہ خواتین کی تعداد میں 84 فیصد اضافہ ہوا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا ’ مملکت کا شمار ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں خواتین کو بھی ٹرین ڈرائیور کے طورپر مقرر کیا جاتا ہے۔‘
’سعودائزیشن کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے وزارت محنت کی مثبت پالیسی اور بہترین حکمت عملی کا بڑا دخل ہے۔‘
وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا ’ وزارت نے لاجسٹک سروسز کوکیٹگرائز کرکے ان کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنایا ہے جن میں بحری ٹرانسپورٹ، بری، فضائی اور لاجسٹک سروسز شامل ہیں۔‘

 

شیئر: