Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنسنی خیز ” ویلی آف بونز“کا ٹریلر جاری

مار دھاڑ سے بھرپور نئی سنسنی خیز تھرلر فلم” ویلی آف بونز“کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ہدایتکارو رائٹرڈین گلیسرکی اس فلم کی کہانی ایسے ماہرین آثارِ قدیمہ کے گِرد گھوم رہی ہے جو ہزاروں برس قدیم ڈائنو سارز کی باقیات کی تلاش میں ایک وادی کارُخ کرتے ہیں ۔کھدائی کے دوران یہ ماہرین جب ڈائنوسار کی باقیات تلاش کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو آرکیالوجسٹ زیادہ پیسوں کے لالچ میں یہ ڈھانچہ اپنے طور پر بیچنے کی ٹھان لیتا ہے اور تمام آرکیالوجسٹس کی جین لینے پر ت±ل جاتا ہے ۔پے در پے قتل کرنے کے بعد یہ سر پھرا شخص ڈائنوسارز کے ڈھانچے کے حصول کیلئے خون خرابہ کرکے اپنی جان بھی خطرے میں ڈال لیتا ہے۔اس سنسنی خیز فلم میں ہالی وڈ اداکار آٹم ریسر ، ریس کوئرو، میسن ماہے، الیگزینڈرا بیلنگز اور اسٹیون مونولی سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔فلم یکم ستمبرکو سنیما گھروں میں نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔
 
 
 
 
 

شیئر: