Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں اور علی صالح میں ٹھن گئی

    صنعاء ------ حوثیوں او ریمن کے معذول صدر علی عبداللہ صالح کے درمیان جنگ پوری قوت سے ٹھن گئی۔ حوثیوں نے علی صالح کے مکان کا گھیراؤ کر لیا او راسکے اطراف تفتیشی چوکیاں قائم کر لیں۔ یمن کے ابلاغی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حوثیوں نے حکم جاری کیا ہے کہ علی صالح، انکی پارٹی کے لیڈروں او ریمنی پارلیمنٹ کو  اراکین کو صنعاء سے نکلنے کی اجازت نہ دی جائے۔ موتمر شعبی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ علی صالح کے مکان کا گھیراؤ زبردست قسم کی اشتعال انگیزی ہے۔ صنعاء کی سڑکوں پر بظاہر امن و امان نظر آ رہا ہے تاہم حوثیوں اور علی صالح کے ماتحت نیشنل گارڈز فورس کے درمیان جھڑپوں کے بعد صنعاء میں کشیدگی چھائی ہوئی ہے۔ فریقین کی اہم شخصیتیں جھڑپوں میں ہلاک اور زخمی ہوئی ہیں۔ دوسری جانب طبی اور عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی تعز میں عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی بمباری سے حوثی اور صالح کے 12افراد مارے گئے۔ سرکاری افواج نے المخا شہر اور اسکے دیہی علاقوں کی سڑکوں پر بارودی سرنگیں بچھانے والے حوثی باغیوں کے ایک گرو ہ کو گرفتار کر لیا

شیئر: