لاہور : ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کیلئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہنگامی بنیاد پرتیاریوں کا آغازکردیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا انتظامی اسٹاف متعلقہ شعبوں میں اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد انتظامات کوحتمی شکل دینے کیلئے سرگرم ہے۔کرسیوں پر نیا رنگ و روغن کیا جارہا ہے۔ جہاں پر تجدید اورمرمت کی ضرورت ہے وہاں خوشنما طریقے سے کام پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے۔پی سی بی کا اسٹاف اپنی تما م امور کی نگرانی کر رہا ہے۔ میدان میں موجود فاضل گھاس کو صاف کروا کے خوشنما بنانے کا سلسلہ چند روز قبل ہی شروع کردیا گیا،3 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے کم از کم 4پچز تیار کی جائیں گی۔