Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’نیو انڈیا ‘‘کیلئے دل و جان سے کام کریں، یوگی

وارانسی۔۔۔۔یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے یہاں لوگوں کو حلف دلاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریند ر مودی کے ’’نئے بھارت‘‘کیلئے پرعز م رہیں۔ یوگی نے اپنے2روزہ دورے کے اختتام پر کینٹ تھانہ ، پنڈت دین دیال اپادھیائے ضلع اسپتال ، گوئٹہاں سیور ٹریٹمنٹ پلانٹ اور باڑا لال پور میں 300کروڑ روپے کی لاگت سے بُنکروں کیلئے بن رہے ٹریڈ فیسیلٹی سینٹر کامعائنہ کرنے کے بعد ہرہواں پہنچے جہاں ’’سنکلپ سدھی ‘‘تقریب سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ نیو انڈیا کا خواب تب ہی پورا ہوگا جب ہم سب متحد ہوکر کام کرینگے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں تمام متنازعہ زمینوں کی 3ماہ میں پیمائش کرائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ہر شخص کو انصاف فراہم کریگی۔وزیر اعلیٰ نے دین دیال سرکاری اسپتال کا بھی معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ڈاکٹروں کو بہتر علاج کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی باہر سے دوا لانے کو نہ لکھیں اور تمام مشینوں کا صحیح طور پر دھیان رکھیں

 

شیئر: