جونیئر کالج کی طالبہ کی خود کشی
حیدرآباد۔۔۔۔۔حیدرآباد کے مادھا پور میں واقع ایک جونیئر کالج کی طالبہ نے پھانسی لگاکر خود کشی کرلی۔ اس کی شناخت گدوال کی رہنے والی ارونا کے طور پر کی گئی ہے جو طویل عرصے سے نیٹ امتحان کی تیاری کررہی تھی۔ پولیس کو ایک سوسائڈ نوٹ ملا جس میں اس نے تحریر کیا کہ وہ تعلیم پر مزید توجہ نہیں دے سکتی اوراس سلسلے میں دباؤ ناقابل برداشت ہے اسلئے وہ یہ انتہائی اقدم کررہی ہے۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیا۔