Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کی آبادی کم ظاہر کرنا سازش ہے،نثار کھوڑو

کراچی... ایم کیو ایم پاکستان کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی مردم شماری کے ابتدائی نتائج مسترد کر دئیے۔ آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئیر صوبائی وزیرنثار کھوڑو نے کہا ہے کہ صوبے کی آبادی کم ظاہر کرنا وفاقی حکومت کی سازش ہے۔ قومی مالیاتی ایوارڈ میں سندھ کا حصہ نہ بڑھانے کیلئے منصوبے کے تحت آبادی کم ظاہر کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ گھر شماری کے موقع پر ہر گھر کو فارم کی فوٹو کاپی فراہم کی جائے۔ وفاق نے مردم شماری نتائج کو راز میں رکھ کر سندھ کے ساتھ سازش کی۔ہمارے خدشات دور نہیں کئے گئے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا ۔ اپنا حق لے کر رہیں گے۔صورتحال پر غور کرنے اور مزید لائحہ عمل کےلئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ کرکے جلد اے پی سی بلائی جائے گی۔

 

شیئر: