ریاض..... فچ ایجنسی نے "اسٹینڈرڈ اینڈ پورز "کی طرح قطر کےلئے قرضوں میں تخفیف کا فیصلہ کر لیا۔ ایجنسی نے توقع ظا ہر کی ہے کہ 2017ءکے دوران قطر کی مجموعی قومی پیداوار کے حوالے سے قطر کے ریاستی غیر ملکی اثاثوں میں 146فیصد کمی واقع ہو جائےگی ۔ قطر کی قومی پیداوار 2017ءمیں 2فیصد کم ہو گی جبکہ 2018ءاور 2019ءمیں 1.3فیصد کمی واقع ہوگی۔ قطری بینکوں سے غیر مقیم غیر ملکیوں کے اثاثے مسلسل منتقل کئے جا رہے ہیں۔