ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ: انڈیا نے پاکستان کو آسان مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے ہرا دیا
اتوار 15 دسمبر 2024 12:48
ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، ملائیشیا، نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ (فوٹو: پی سی بی)
ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں انڈیا نے پاکستان کو آسان مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔
اتوار کو کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 68 رنز کے ہدف کو انڈیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 7.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔
پاکستان نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 67 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے کومل خان نے 24 اور فاطمہ خان نے 11 سکور بنائے۔
انڈیا کی طرف سے سونم یادو نے چار جبکہ جوشیتھا وی جے نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے جواب میں انڈیا کی طرف سے جی کاملِینی نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 44 اور سنیکا چھلکے نے 19 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ خان ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔
خیال رہے کہ ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، ملائیشیا، نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ٹورنامنٹ کا فائنل 22 دسمبر کو کوالالمپور میں کھیلا جائے گا۔