” ہٹ مینز باڈی گارڈ “نے دھوم مچا دی
ہالی وڈ فلم نے رواں ہفتے ایک کروڑ ڈالر کا بزنس کر لیا
امریکی باکس آفس پر” ہٹ مینز باڈی گارڈ “نے دھوم مچا دی۔ ایکشن فلم نے رواں ہفتے ایک کروڑ ڈالر کما لئے۔ ہارر فلم اینا بیل کری ایشن دوسرے نمبر پر آگئی۔ امریکی باکس آفس پر ریان ریمنڈز اور سلمیٰ ہائیک کی ایکشن فلم "دی ہٹ مینز باڈی گارڈ" کو بے حد پسند کیاجا رہا ہے ۔ہارر فلم” اینا بیل کری ایشن “70 لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ دوسرے جبکہ اینی میٹڈ فلم لیپ نے40 لاکھ ڈالر بزنس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔