لاہور.. سپریم کورٹ کے سینیئر جسٹس آصف سعید کھوسہ دل کے عارضے میں مبتلا ہوگئے۔ لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق آصف سعید کے دل کے2 والو بند ہیں۔فوری طور پر انجیو پلاسٹی کی گئی۔ان کی حالت تسلی بخش ہے۔ ایک دو دن میں اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔جسٹس آصف سعید کھوسہ پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے بنچ کے سربراہ تھے۔