پستول دکھا کرسیکیورٹی گارڈز کو لوٹ لیا
نوئیڈا۔۔۔۔بدمعاشوں نے کمپنی میں موجود سیکیورٹی گارڈ کوپستول دکھاکر لوٹ لیا اوراسی اثناء سیکٹر 9میں قائم مختلف کمپنیوں میں چوری کی وارداتیں انجام دیں۔سیکیورٹی گارڈ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔ سیکٹر 9کے ہری ناتھ اور پنٹو سیکیورٹی گارڈ کے طورپر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ بتایا کہ علی الصباح 2بدمعاش کمپنی کے اندر داخل ہوئے،پستول دکھا کر موبائل اور رقم چھین لی۔بدمعاش علاقے میں لوٹ اور چوری کی وارداتیں کرکے فرار ہوگئے ۔ شکایت تھانے میں درج کرادی گئی۔ پولیس نے چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔