کابل، امریکی سفارتخانے کے نزدیک بم دھماکہ،ایک ہلاک
کابل ۔۔۔۔افغانستان کے دارلحکومت کابل میں امریکی سفارتخانے کے نزدیک بینک میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک 8 زخمی ہو گئے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانس کے مطابق امریکی سفارتخانے کے نزدیک کابل بینک کی برانچ کو منگل کی صبح بم حملے کا نشانہ بنایا گیا جس میں ایک شخص ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت بینک پر لوگوں کا رش تھا۔