Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہباز شریف کیخلاف نیب میں جائینگے،عمران خان

  چکوال ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم سپریم کورٹ کےساتھ کھڑی ہے۔پہلی مرتبہ طاقتور کا احتساب کیا گیا۔ کوئی طاقت پاکستان کو نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکتی۔ چکوال میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہورمیں بڑا فیصلہ کن الیکشن ہونے جارہا ہے۔ ضمنی الیکشن ثابت کرے گا قوم عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے۔ سپریم کورٹ کو سلام پیش کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف کا کیس نیب میں لے جائیں گے۔ ملتان کی میٹرو میں پونے دو ارب روپے کرپشن ہوئی ۔ چیئرمین نیب تیار ہو جاو¿ کیس لیکر آرہے ہیں۔گاڈ فادر نے پاکستان کو تباہ کردیا ۔زرداری کوکلین چٹ دینے پرقوم چیئرمین نیب کو معاف نہیں کرے گی۔ نیب کی وجہ سے ملک میں کرپشن بڑھی۔ بڑے بڑے ڈاکووں کو کلین چٹ دی جارہی ہے ۔ کرپٹ سیاستدان ملک کا پیسہ چوری کرکے ملک سے باہر لے گئے ۔ انصاف کے ادارے بڑے ڈاکووں کو نہیں پکڑیں تو ملک غریب ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ چکوال آنے کا مقصد ممبر سازی کرنا ہے۔ ممبر سازی کارڈ میں کارکنوں کا ڈیٹا ہو گا۔ امیدواروں کو ٹکٹ دینے سے پہلے کارکنوں سے رائے لی جائے گی ۔ 

 

شیئر: