بالی وڈ اداکارہ کاجول نے اداکار شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان کی جانب سے مدعو کئے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیاہے۔ میڈیا کے مطابق اداکارہ کاجول نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اداکار شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان سے کہا کہ ان کے لئے یہ دن یادگار رہے گا۔گوری خان نے جوگھروں کی تزئین و آرائش کے لئے اشیاءکی ڈیزائنر بھی ہیں ، اپنی تازہ کلیکشن بھی دکھائی جو متاثر کن ہیں اوروہ ضرور ان کے اسٹور سے یہ کلیکشن خریدیں گی۔اداکارہ نے ملاقات کے بعد گوری خان کے ہمراہ لی ہوئی سیلفی بھی ٹویٹر پر جاری کی۔