اسپین: اٹلی کے سائیکلسٹ نے وولٹا ریس کا دسواں مرحلہ جیت لیا
میڈرڈ: اسپین میں وولٹا سائیکل ریس میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ وولٹا سائیکل ریس بارش سے متاثرہ مشکل اورہیجان خیز راستہ سائیکلسٹ کا امتحان بن گیا۔ اطالوی سائیکلسٹ میتاو ترن تن نے سائیکل ریس کے دسویں مرحلے میں میزبان ملک کے حریف کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی مہارت کی دھاک بٹھادی۔ میتاو ترن تن نے مقررہ فاصلہ 3 گھنٹے 34 منٹ اور 56 سیکنڈ میں طے کیا۔ ریس میں برطانوی سائیکلسٹ کرس فروم اپنی مجموعی برتری اور ریڈ جرسی پر قبضہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔