جمرات کی رمی پر پابندی کے اوقات؟
منیٰ .....وزارت حج و عمرہ نے ضیوف الرحمن سے اپیل کی ہے کہ وہ 10ذی الحجہ کو صبح6بجے سے ساڑھے 10بجے، 11 ذی الحجہ کو دوپہر 2بجے سے شام 6بجے اور 12ذی الحجہ کو صبح ساڑھے 10بجے سے دوپہر 2بجے تک رمی کیلئے نہ نکلیں۔جمرات کی رمی کے اوقات کی پابندی کریں۔ یہ شرعی ضرورت ہے۔ وزارت نے حجاج کے نام پیغامات میں توجہ دلائی ہے کہ وہ جمرات کی رمی کرتے وقت سکون اور وقار کا خیال رکھیں۔ نہ خود کو آفت میں ڈالیں اور نہ ہی دوسروں کو خطرات سے دوچار کریں۔ رمی کے عمل کو منظم کرنے والے ذمہ داران کی ہدایات کا احترام کریں۔