Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج ایمرجنسی میں 3رضاکار سعودی خواتین بھی شامل

مکہ مکرمہ .... 3رضاکار سعودی خواتین حج ایمرجنسی میں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے فرائض کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ رابطہ کرنے والے ہم سے کوئی چھیڑخانی نہیں کررہے ہیں۔ ہم اپنا کام احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ حصہ البادی حج ایمرجنسی سینٹر میں شعبہ نسواں کی سربراہ ہیں۔ امریکہ کی ایک یونیورسٹی سے ماسٹرز کئے ہوئے ہیں اورسعودی یونیورسٹی سے بی کام ہیں۔ حصہ البادی کا کہنا ہے کہ امن و امان کے حوالے سے یہ پہلا شعبہ نسواں ہے۔ ہمارے ساتھ کئی لڑکیاں کام کررہی ہیں۔ انگریزی روانی سے بولتی ہیں اور اعلیٰ ڈگریاں لئے ہوئے ہیں۔ انسانی خدمات پیش کرنے کیلئے ایمرجنسی نمبر استعمال کرنے کی ہمیں تربیت دی گئی ہے۔علاوہ ازیں ٹریفک، آتشزدگی ، ہنگامی طبی امداد اور حادثات سے نمٹنے کے طورطریقے بھی ہمیں سکھائے گئے ہیں۔ خواتین تمام شعبوں میں کام کررہی ہیں۔ اسپتالوں ، کمپنیوں وغیرہ میں سرگرم عمل ہیں۔ امن وامان کے شعبے میں بھی سعودی خواتین حصہ لینے لگی ہیں۔ بارة الشعیبی مکہ مکرمہ میں وزارت داخلہ کے ماتحت سیکیورٹی سینٹر میں بیٹھ کر سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیو ںاو ر حجاج سے ایمرجنسی رپورٹیں وصول کرنے پر مامور ہیں۔ 31سالہ بارة ام القریٰ یونیورسٹی سے انگلش میں بی اے آنرز کئے ہوئے ہیں۔ بارة کے ہمراہ 6مزید لڑکیاں کام کررہی ہیں۔ انکا کہناہے کہ ہمیں انگریزی اور عربی بولنے والے حاجیوں کیساتھ کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ دیگر زبانوں میں رابطہ کرنے والے حاجیوں کو مردانہ شعبے کے حوالے کردیا جاتا ہے۔وہ 6زبانوں میں شکایات وصول کرتے ہیں۔

شیئر: