Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں لوٹ مار کرنے والے  6 غیرملکی گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد تمام افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ فوٹو سبق)
جدہ پولیس نے لوٹ مار کرنے والے 6 غیرملکیوں کو گرفتار کرلیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق جدہ پولیس کا کہنا ہے کہ ان غیرملکیوں نے ایک سٹور میں گھس کر ڈکیتی کی اور رقم سے بھری تجوری بھی اٹھا کر لے گئے۔
جدہ پولیس میں سپیشل یونٹ نے  رپورٹ ملنے کے بعد ان لوگوں کو شواہد کے بعد گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ  ان میں 5 رہائشی اور اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے  والا ایک یمنی شہری بھی شامل ہے۔
پولیس نے تمام لوگوں کے خلاف کارروائی مکمل کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: