Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کریبیئن لیگ: سہیل تنویر کی ریکارڈ ساز کارکردگی، 3 رنز دیکر 5 وکٹیں

برج ٹاﺅن:پاکستانی کرکٹر سہیل تنویر نے ویسٹ انڈیز میں جاری کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ریکارڈ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باربادوس ٹرائیڈنٹس کے خلاف 4اوورزمیں3 رنز دیکر 5 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے اپنی ٹیم گیانا ایمیزون واریئرز کو99رنز سے فتح دلا دی۔ سہیل تنویر کا ایک اوور میڈن بھی رہا۔ انہوں نے پہلے ا سپیل میں2 رنز کے عوض 4وکٹیں حاصل کیں اور دوسرے ا سپیل کی آخری گیند پر وہاب ریاض کی وکٹ حاصل کرکے 5وکٹیں پوری کر لیں۔ اس کارنامے پر وہ مسلسل دوسری مرتبہ مین آف دی میچ رہے ۔گیانا ایمیزون واریئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے اور ٹرائیڈنٹس کو جیت کےلئے 159 رنز کا ہدف دیا۔جیسن محمد42 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ اسد فوادالدین نے27رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں باربادوس کی ٹیم صرف 59 رنز پر آوٹ ہوگئی۔عقیل حسین نے 17رنز بنائے جبکہ باربادوس کے صرف3کھلاڑی ڈبل فگر میں پہنچ سکے۔سہیل تنویر نے ڈیوائن اسمتھ، کین ولیمسن، ایون مورگن، کیرون پولارڈ اور وہاب ریاض کی وکٹیں لیں۔راشد خان نے3اور کیمو پال و روشون پریمس کے حصے میں ایک۔ ایک وکٹ آئی۔ سہیل تنویر نے 3 رنز پر5وکٹیں لے کرافغانستان کے راشد خان اور سری لنکا کے رنگانا ہیرتھ کا ریکارڈ برابر کیا لیکن سہیل تنویر کو ان دونوں پر اس لئے برتری حاصل ہے کہ راشد اور رنگانا نے پورے4اوورز نہیں کئے تھے جبکہ سہیل تنویر نے اپنا اسپیل مکمل کیا ہے اور کفایتی بولنگ کا کارنامہ انجام دیا۔

شیئر: