Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیر خان شیروانی اور جاوید اقبال کے اعزاز میں ضیافت

 سابق سفیر منظور الحق نے دونوں کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا
جیزان(جی ایس ایوب) سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سابق سفیر منظور الحق نے جازان کی معروف سماجی و کاروباری شخصیت امیر خان شیروانی اور ریاض کے معروف صحافی جاوید اقبال کے اعزاز میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ضیافت کا اہتمام کیا۔ سابق سفیر منظور الحق نے دونوں معزز مہمانوں کی اسلام آباد آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ دونوں کا انتہائی شکرگزار ہوں ،آپ سے ملاقات پر دلی خوشی ہوئی۔ آپ سب کے ساتھ سنہری یادیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے جاوید اقبال کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ امیر خان شیروانی کی کمیونٹی کےلئے خدمات پر انہیں بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مجھے آپ جیسے محب وطن پر فخر ہے جو کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔ دونوں معزز مہمانوں نے منظور الحق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہماری حوصلہ افزائی کی۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی آپ کو بہت یاد کرتی ہے۔ آپ نے ہمیشہ کمیونٹی مسائل حل کرنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا او رکئی دیرینہ مسائل حل کئے جسے کمیونٹی آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

شیئر: