سعودی سیکیورٹی حکام نے منشیات کے سمگلروں اور اس کی تشہیر کرنے والوں کے خلاف اپنی گرفت مزید سخت کردی ہے۔ اس سلسلے میں مملکت کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی مہم جاری ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق جنوبی سعودی عرب کے علاقے جازان سے ایک شہری اور یمنی کو گرفتار کیا گیا ہے ان کے قبضے سے 56119 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ انہیں گرفتار کرنے کے بعد کارروائی مکمل کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کے پانچ علاقوں میں منشیات سمگل کرنے کی کوششیں ناکامNode ID: 800911
جنرل ڈائریکٹوریکٹ آف نارکوٹکس کنٹرول نے جدہ میں 2 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے 4 کلو گرام میتھا مفیٹامائن (شبو) برآمد ہوئی جس کی وہ تشہیر کررہے تھے۔ ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
جازان سیکیورٹی فورسز نے العارضہ سیکٹر میں 21 کلو گرام چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور منشیات مجاز اتھارٹی کے حوالے کردی گئی۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ وہ مکہ مکرمہ، ریاض اور مشرقی ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 999 پر اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول کو 995 پر منشیات کی سمگلنگ، تشہیر کے حوالے سے رپورٹ کرسکتے ہیں۔ تمام رپورٹس پر کارروائی خفیہ طریقے سے کی جائے گی۔