لندن ..... محفوظ ڈرائیونگ کی مہم برطانیہ میں ایک عرصے سے جاری ہے اور اس کے لئے طرح طرح کے قوانین بھی سامنے آتے رہے ہیں جن میں سے سب سے اہم قانون یہ ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران کسی کو موبائل فون پر بات کرنے یا اس پر ایس ایم ایس کا تبادلہ کرنے کی اجازت نہیں ۔ ایسی حرکتوں پر ٹریفک حکام نے جرمانوں کی سزا کے ساتھ ساتھ انتباہی نوٹسس جاری کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا تھا جس میں جرم کا ارتکاب کرنےوالوں کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دینے تک کی دھمکیاں دی جاتی تھیں ۔ اتنا کچھ ہونے کے باوجود لوگ سدھرے نہیں تو اب ٹریفک حکام نے ایسے جرائم پر کیا جانیوالا جرمانہ بڑھا دیا ہے جو پولیس حکام کے تازہ ترین بیان کے مطابق200پونڈ ہو سکتا ہے ۔ تاہم نئے قانون کے تحت اگر ڈرائیوروں کے ہاتھ میں کوئی موبائل فون کا سیٹ نظر ا ٓگیا تو اسے استعمال نہ کرنے کے باوجود ڈرائیوروں کےخلاف قانونی کارروائی ہو سکتی ہے