ڈیزائنر نے پل کے نیچے دفتر بنالیا
میڈرڈ۔۔۔اسپین میں ایک سابق پلمبر نے جو اب فرنیچر کا ڈیزائنر ہے ایک پل کے نیچے اپنا دفتر بنایا ہے۔اس میں صرف ایک شخص کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ وہ رات کو لیمپ کی روشنی میں اپنا کام انجام دیتا ہے کیونکہ گھر دور ہے اسلئے وہیں سوبھی جاتا ہے۔اب کبھی کبھار ہی وہ اپنے گھر کا رخ کرتا ہے۔اس نے بڑی ترتیب سے اس کمرے میں فرنیچر رکھا ہے۔وہاں ایک ڈیسک ، ایک کرسی اور شیلف نظر آتے ہیں۔اس ایک کمرے میں بھی اس نے گھر کا سامان رکھا ہے جو آنکھوں کو برا نہیں لگتا ۔ اس کا کہنا ہے کہ بچپن ہی سے میں چھوٹے گھر پسند کرتا تھا۔ یہاں کام کرتے ہوئے کبھی تنہائی محسوس نہیں ہوتی کیونکہ شیشے سے باہر کی دنیا دیکھتا رہتا ہوں۔کاریں اور ٹرینیں گزرتی ہیں ۔ میں انہیں دیکھ سکتا ہوں ۔ مجھے خوشی ہے کہ کوئی مجھے نہیں دیکھتا اور میں انتہائی پرسکون انداز سے کام کرتا رہتا ہوں۔