عمر اکمل کو ایک اور شوکاز کا فیصلہ ، پہلا جواب غیر تسلی بخش
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی 3رکنی انکوائری کمیٹی نے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو ایک اور شوکاز نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔انکوائری کمیٹی پہلے شوکاز نوٹس کے جواب سے مطمئن نظر نہیں آتی۔کمیٹی نے ابتدائی سماعت میں عمر اکمل کو ایک اور شوکاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ان سے دوبارہ یہی پوچھا جائے گا کہ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ تنازع میڈیا میں کیوں لے کر گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی ورلڈ الیون کے ساتھ سیریز کے بعد اس معاملے کو نمٹانا چاہتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل 3شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں، دوسرے شوکاز نوٹس کے جواب میں انہیں 10 روز کا وقت دیا جائے گا۔