عرفات..... ماہرین امراض چشم کا کہنا ہے کہ ایام حج میں حجاج کرام آنکھوں کی حفاظت کا خاص خیال رکھیں ۔ آشوب چشم اور آنکھوں کے مختلف امراض میں مبتلاافراد دھوپ کے چشموں کا خصوصی اہتمام کریں ۔ ایسے افراد زیادہ دیر براہ راست دھوپ میں نہ ٹہریں ۔رمی جمرات کےلئے جاتے ہوئے خاص طور پر چھتری کا استعمال ضرور کریں ۔ تولیہ یا کوئی گیلا کپڑا پنے ہمراہ رکھیں جس سے وقتاً فوقتاً اپنا چہرہ اور سر صاف کرتے رہیں ۔