Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیر علاج 420 عازمین خصوصی کاررواں کے ذریعے عرفات

عرفات..... وزارت صحت نے شاہی احکامات پر عمل کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج عازمین حج کو خصوصی کاروان کے ذریعے میدان عرفات پہنچایا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مکہ مکرمہ ، مدینہ منور ہ ، جدہ اور منیٰ کے اسپتالوں میں تقریباً 420 عازمین حج جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے، کو خصوصی ایمبولینسوں کے ذریعے میدان عرفات پہنچایا تاکہ وہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرسکیں ۔ وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور منیٰ کے جنرل اسپتال میں زیر علاج مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 397 جبکہ مدینہ منورہ کے اسپتالوں میں 23 مریض داخل تھے جنہیں 68 خصوصی کاروان کے ذریعے میدان عرفات پہنچایا گیا ۔ کاروان میں ایمبولنسیں بھی شامل تھیں جبکہ ایسے مریض جنہیں آکسیجن سلنڈر کی ضرورت ہوتی انکے لئے خصوصی گاڑیاں فراہم کی گئی تھیں جن میں تمام ضروری آلات نصب تھے ۔ اس ضمن میں مریضوں کا کہنا تھا کہ وہ خادم حرمین شریفین کے شکر گزار ہیں جنہو ںنے انکے فریضہ حج کو ممکن اور آسان بنایا ۔ 

شیئر: