حجاج کی عرفات سے مزدلفہ منتقلی منظم انداز میں ہوئی، گورنر مکہ
منی: گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہے کہ حجاج کرام کی عرفات سے مزدلفہ منتقلی انتہائی منظم انداز میں مکمل ہوئی۔ حج منصوبے کا یہ مرحلہ بھی انتہائی کامیاب رہا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ مشاعر ٹرین کے ذریعہ ریکارڈ وقت میں حاجیوں ک مزدلفہ پہنچایا گیا۔ اس دوران کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔ حکومت نے حجاج کی منتقلی کے لئے جامع منصوبہ تیار کر رکھا ہے جس پر تمام ادارے عمل پیرا ہیں۔