Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوجوانوں میں ہائی بلڈپریشر بڑھنے لگا

واشنگٹن .... امریکہ میں بچوں اور نوجوانوں میں ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں بدستور اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اسکے نتیجے میں انہیں مٹاپے اور دل کی بیماریوں کا خدشہ لاحق ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 3.5فیصد بچے اور نوجوان ہائی بلڈپریشر کا شکار ہیں۔ اسکے نتیجے میں انہیں زندگی کے اگلے مرحلے میں گردے ، دل اور مٹاپے کی بیماریو ںکا خدشہ رہیگا۔ حکومت نے پیشہ ور ڈاکٹروں اور ماہرین کی 20رکنی کمیٹی قائم کی ہے جو ایسے بچوں کو ہائی بلڈ پریشر سے بچانے کیلئے نئے رہنما اصول تیار کریگی۔ کمیٹی کا کہناہے کہ ڈاکٹرو ںکو چاہئے کہ وہ ابتداءمیں ہی بچوں میں اس مرض کی تشخیص کریں اور مریض کے زندگی گزارنے کے اطوار تبدیل کرائیں۔ سی این این کے مطابق اس کمیٹی نے کہا کہ ا گر مرض کا علاج نہیں کیا گیاتو اس سے یہ مرض ساری عمرکیلئے مریض کو اپنی گرفت میں لے لے گا اور پھر اسے دل کے امراض بھی لاحق ہوسکتے ہیں۔ اس جائزہ رپورٹ کو تیار کرنے والی ٹیم کے سربراہ کا کہناہے کہ ڈاکٹرو ںکو اس سلسلے میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنا ہوگا ورنہ تو مزید بچے اسکا شکار ہونگے۔
 

شیئر: