Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجیو گوبا نے نئے داخلہ سیکریٹری کا عہدہ سنبھالا

نئی دہلی۔ - - سینیئر آئی پی افسر راجیو گوبا نے نئے مرکزی داخلہ سیکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ان کی مدت کار 2سال ہوگی۔ گوبا راجیو مہرشی
 کے جانشین ہونگے ۔ وہ جھارکھنڈ کیڈر 1982ء بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔ 58سالہ افسر کی داخلہ سیکریٹری کے طور پر تقرری 2مہینے قبل ہوئی تھی اور وہ اس وقت سے داخلی وزارت میں خصوصی افسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مرکزی داخلہ سیکریٹری گوبا دیگر امور کے علاوہ داخلی سیکیورٹی ، جموں و کشمیر میں انتہا پسندی اور شمال مشرقی علاقے میں ماؤ نواز باغیوں کے مسائل سے نمٹیں گے۔ راجیو 1958ء میں پنجاب میں پیدا ہوئے ۔ گوبا نے پٹنہ یونیورسٹی سے طبیعات میں گریجویشن کیا۔ انہوں نے گزشتہ سال مرکزی حکومت میں شمولیت سے قبل 15ماہ تک چیف سیکریٹری کے طورپر جھارکھنڈ میں اپنی خدمات انجام دیں۔

شیئر: