سعودی عرب کے ادب، اشاعت و ترجمہ کمیشن نے منگل کے روز جازان ونٹر سیزن کے تحت پرنس سلطان کلچرل سینٹر میں پہلے جازان بک فیئر کا آغاز کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی واس کے مطابق یہ کتاب میلہ 17 فروری تک جاری رہے گا اور مملکت میں کتاب میلوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے پروگرام کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
قاھرہ میں 55 واں کتاب میلہ ، مملکت کی شرکت
Node ID: 830901
-
ریاض کتاب میلہ: انگریزی تحریر کے سعودی مصنفین کے لیے نادر موقع
Node ID: 879630
-
جدہ کتاب میلہ ختم، 4 لاکھ 50 ہزار کتابیں فروخت
Node ID: 883330
ترجمہ کمیشن کے سی ای او عبداللطیف الواصل نے بتایا ہے ’یہ میلہ مملکت کی ثقافتی ترقی اور وژن 2030 کے اہداف کی جانب مثبت قدم ہے جو علم، تخلیقی صلاحیتوں اور مقامی اشاعتی صنعت کو فروغ دیتا ہے۔‘
افتتاحی تقریب کے موقعے پر عبداللطیف الواصل نے کمیشن کی جانب سے جازان کے بھرپور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے بتایا یہ بک فیئر مقامی، علاقائی اور عرب پبلشنگ ہاؤسز کی شرکت کے ساتھ ایک مستحکم ثقافتی پروگرام پیش کر رہا ہے۔
جازان کتاب میلے میں رعایتی کتابوں کا سیکشن، بچوں کے لیے خصوصی سرگرمیاں کے لیے تحریری مقابلے، کہانی نویسی اور اینیمیشن تھیٹر کے علاوہ متعدد ثقافتی و تفریحی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

کتاب میلے میں منعقد کی جانے والے ادبی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے سعودی اور بین الاقوامی ماہرین کو دعوت نامے دیے گئے ہیں جو 250 سے زائد لیکچرز، سیمینارز اور ورکشاپس کریں گے۔
سعودی دست کاری کے سال کی تقریبات کے تحت کتاب میلے میں روایتی دست کاریوں کے لیے خصوصی طور پر ایک سیکشن قائم کیا گیا ہے جہاں ثقافتی اہمیت اور اس کے تحفظ پر مکالمے ہوں گے۔
